Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی شہری سیاحت کے لیے سعودی عرب کو ترجیح دے رہے ہیں

 اماراتی سیاحت کے دوران سب سے زیادہ خرچ کرتے ہیں ( فوٹو: عرب نیوز)
ابوظبی کی سیاحتی کمپنی کے سی ای او عمر العلی کا کہنا ہے’ گزشتہ برس سب سے زیادہ اماراتی شہریوں نے سعودی عرب گئے‘۔
سبق نیوز کے مطابق انٹرنیشنل ٹورازم کونسل کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے’ سال 2023 میں 27 فیصد امارتی سیاحوں نے سعودی عرب کے سفر کو ترجیح دی دوسرا نمبرعمانی مارکیٹ کا رہا جہاں 13 فیصد امارتی سیاح گئے جبکہ 11 فیصد برطانیہ، 6 فیصد فرانس اور 4 فیصد نے اٹلی کا سفر کیا‘۔
عمرالعلی کا کہنا تھا’ اماراتی شہری سیاحت کے موقع پر سب سے زیادہ خرچ کرنے کے حوالے سے معروف ہیں جبکہ امارات کے پاسپورٹ پر 180 ممالک میں بغیرپیشگی ویزے پر سفر کیا جاسکتا ہے‘۔
عالمی سیاحتی کونسل کی توقعات کے مطابق اس سال اماراتی سیاح 119.9 درھم خرچ کریں گے جبکہ گزشتہ برس یہ 115.7 ارب درھم خرچ کیے تھے۔
واضح رہے اماراتی پاسپورٹ کا شمار دنیا کے طاقتور پاسپورٹوں میں ہوتا ہے۔180 ممالک میں اماراتی شہری بغیر ویزے کے سفرکرسکتے ہیں جن میں 127 ممالک میں پیشگی ویزا درکار نہیں ہوتا اور 53 ممالک کے لیے آن لائن ویزا سہولت موجود ہے۔ 

شیئر: