Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور اٹلی میں دفاعی تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ

سعودی وزیر دفاع نے روم میں اطالوی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کو روم میں اطالوی ہم منصب گائیڈو کروسیٹو سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر دفاع کی آمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے  گئے اور گارڈ آف آنر دیا گیا۔
سعودی اور اطالوی وزرائے دفاع نے وفود کے ہمراہ ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات  اور دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کے امکانات،انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اٹلی میں سعودی سفیر شہزادہ فیصل بن سطام بن عبدالعزیز، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزارت دفاع کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔
بعد ازاں اطالوی وزیر دفاع نے اپنے سعودی ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ خالد بن سلمان نے آفیشنل ایکس اکاونٹ پر لکھا ’اطالوی ہم منصب سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔
’خطے اور بین الاقوامی صورتحال کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا‘۔

شیئر: