Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان ریلیف سینٹر خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 1,000 مکان تعمیر کرے گا

اس منصوبے سے تقریباً 7,000 افراد کو محفوظ رہائش فراہم کی جائے گی: فوٹو کنگ سلمان ریلیف سینٹر
کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 1,000 مستقل مکانات کی تعمیر کے بڑے اقدام کا اعلان کیا ہے۔
یہ منصوبہ کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے کمیونٹیز کی دوبارہ تعمیرِ نو اور عوامی سہولت کے اقدامات کے ایک وسیع سلسلے کا حصہ ہے۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ اعلان ایک تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں کنگ سلمان ریلیف کے آپریشنز کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل انجینیئر احمد علی البیز نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ تعاون کے پروگرام  پر دستخط کیے۔
یہ 1,000 مکان، جن میں دو کمرے، ایک کچن اور ایک باتھ روم شامل ہے، تقریباً 7,000 افراد کے لیے محفوظ رہائش فراہم کرے گا۔
یہ منصوبہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں پر مرکوز ہے، جس میں 590 مکان ڈیرہ اسماعیل خان  اور 410 مکان راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں تعمیر کیے جائیں گے۔
ان منصوبے کے ذریعے کنگ سلمان ریلیف سینٹر سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مدد کو جاری رکھنے، بحالی کی کوششوں اور پائیدار ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

شیئر: