Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی فلسطینی وزیراعظم اور یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات

غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سےکوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو روس کے شہر قازان میں برکس سمٹ کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتینو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقاتوں میں غزہ کی پٹی کی صورتحال، ان کی سلامتی، انسانی ہمدردی کے اثرات اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کو برکس گروپ میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔
سعودی عرب باضابطہ طور پر اس گروپ میں شامل نہیں ہوا لیکن ایک مہمان ملک کی حیثیت سے اس کی سرگرمیوں میں حصہ لیتا ہے۔

شیئر: