Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

ترجمان نے کہا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ (فوٹو: پنجاب پولیس)
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ میانوالی میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق میانوالی تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقہ ملاخیل میں 10 سے 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔
اطلاع موصول ہونے کے بعد ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی قیادت میں سی ٹی ڈی، پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے آپریشن کیا۔
بیان کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا  شدید تبادلہ ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فائرنگ میں ڈی پی او میانوالی اختر فاروق،  ڈی او سی ٹی ڈی میانوالی، آر او سی ٹی ڈی سرگودھا، ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل سمیت پولیس و ایلیٹ کے تمام افسران و جوان محفوظ رہے ہیں۔
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی پر سی ٹی ڈی اور میانوالی اور ٹیم کو شاباش دی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

شیئر: