سعودی عرب میں ریاض ریجن کی پولیس نے ایک عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث چھ غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 نے محکمہ امن عامہ کے بیان کے حوالے سے بتایا اجتماعی جھگڑے کی وڈیو وائرل تھی شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا۔
ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے افراد کو بھی انسداد سائبر کرائم قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جائے گا۔