ریاض میں اجتماعی جھگڑا کرنے پر 4 ایشین تارکین گرفتار
جمعرات 15 فروری 2024 16:39
’گرفتار شدگان میں سے دو افراد انڈین جبکہ دو بنگلہ دیشی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے پبلک مقام پر اجتماعی جھگڑا کرنے پر چار ایشین تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے دو افراد انڈین جبکہ دو بنگلہ دیشی ہیں‘۔
’سوشل میڈیا پر مذکورہ افرادکے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔