ریاض ریجن میں پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے عوامی مقام پر اجتماعی جھگڑے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اجتماعی جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی جس کا نوٹس لے کر وڈیو میں نظر آنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔
محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ’ زیر حراست افراد کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔
’اجتماعی جھگڑے کی وڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے‘۔
علاوہ ازیں ریاض ریجن کے الخرج گورنریٹ میں سکیورٹی فورس نے ایک سماجی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔
شہری کے اس اقدام سے دوسروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق تھا۔