Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے وزیر خارجہ کی لندن میں بلنکن سے ملاقات

متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے جمعے کو لندن میں امریکی ہم منصب انتونی بلنکن سے ملاقات کی ہے۔
وام کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور سٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے گزشتہ ماہ ہونے والے اماراتی صدر کے دورہ امریکہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ملاقات میں باہمی تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں سب سے اہم مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال اور غزہ میں انسانی بحران اور لبنان کے واقعات شامل ہیں۔
انہوں نے جنگ بندی تک پہنچنے اور تمام شہریوں کو تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے کوششیں تیز کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر سیاسی امور کی معاون وزیرخارجہ لانا ذکی نسیبۃ اور اقتصادی و تجارتی امور کے وزیر سعید مبارک الحجری بھی موجود تھے۔

شیئر: