Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں پھر اضافہ

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 289.89 ریال رہی۔(فوٹو: عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر 26 اکتوبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
 عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت دو ہزار 742 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 289.89 ریال رہی۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 331.30 ریال، 22 قیراط ایک گرام 303.30 اور18 قیراط 248.47 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,782.92، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,915.44 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,180.48 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 333,681 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: