Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے سب سے زیادہ کس ملک سے زیورات درآمد کیے؟

چین 4.352 ارب ریال کے ساتھ دوسرے پر رپا ہے ( فائل فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں 2023 کے دوران 15 ارب ریال سے زیادہ مالیت کے زیورات درآمد کیے گئے۔
الاخباریہ کے مطابق ہانگ کانگ ان ممالک میں سرفہرست ہے جہاں سے مملکت نے 5.272 ارب ریال کے زیورات درآمد کیے۔
چین 4.352 ارب ریال کے ساتھ دوسرے جبکہ امریکہ سے 1.837 ارب ریال کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
متحدہ عرب امارات سے 1.044 ارب، برطانیہ سے 857 ملین، انڈیا سے 606 ملین، ترکیہ سے 366 ملین، مصر سے 238 ملین، کویت سے 120 ملین اور یورپی یونین سے 88 ملین ریال کے زیورات درآمد کیے گئے۔

شیئر: