Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے اردن کے ہم منصب سمیت عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو ریاض میں اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم، بھوٹان کے بادشاہ، سینیگال کے صدر، باسیر دیو مائی اور ویتنام کے وزیراعظم فام منہ چن نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اردن کے ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ملکوں اورعوام کے درمیان برادرانہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
سینیگال کے صدر سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
ویتنام کے وزیر اعظم سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پرسعودی وزرا اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: