Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے صدر سے ابوظبی میں روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کی ملاقات

مشترکہ دلچسپی کےعلاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے منگل کو ابوظبی میں روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے ملاقات کی۔
وام کے مطابق ملاقات میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور مشترکہ اقدامات کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے شیخ محمد بن زاید کو صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے نیک خواہشات اوردونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مسلسل ترقی کی امید کا اظہار کیا۔
امارات کے صدر نے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا۔
اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے روس کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

شیئر: