Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واکر بلانکو سے دوستی، بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے کے مبینہ بوائے فرینڈ کون ہیں؟

اننیا پانڈے بدھ 30 اکتوبر کو 26 سال کی ہو گئی ہیں (فائل فوٹو: انسٹاگرام)
بالی وُڈ کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے بدھ 30 اکتوبر کو اپنی 26ویں سالگرہ منا رہی ہے۔
حالیہ کچھ عرصے میں متعدد مرتبہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداکارہ کی امریکہ سے تعلق رکھنے والے سابق ماڈل واکر بلانکو کے ساتھ دوستی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اننیا پانڈے کے جنم دن کے موقع پر واکر بلانکو نے مبارک باد دے کر ان خبروں کو مزید ہوا دے دی۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام پروفائل پر سٹوری شیئر کی جس پر اننیا پانڈے کی فوٹو کے ساتھ انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔
شیئر کی گئی سٹوری سے بظاہر لگ رہا ہے کہ فوٹو کسی ڈنر کی ہے جس میں اننیا پانڈے مسکرا رہی ہیں۔
 واکر بلانکو کی جانب سے جنم دن کے پیغام میں لکھا گیا تھا کہ ’سالگرہ بہت مبارک ہو اینی، تم بہت خاص ہو، آئی لو یو اینی۔‘
اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کو پہلی بار رواں سال جولائی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
 واکر بلانکو شادی میں شرکت کے لیے اننیا پانڈے کے ہمراہ تھے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اننیا پانڈے نے شادی میں سب کو واکر بلانکو کا تعارف اپنے پارٹنر کے طور پر کرایا۔
’وہ اسے چھپا نہیں رہی تھیں، کئی لوگوں نے انہیں ایک رومانوی گانے پر ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا، دونوں کے لیے یہ ابھی تعلق بہت نیا ہے کہ وہ اس کا باقاعدہ اعلان کریں۔‘

واکر بلانکو کون ہیں؟ 

واکر بلانکو ایک سابق امریکی ماڈل ہیں جن کا تعلق شکاگو سے ہے۔ انہوں نے ’ویسٹ منسٹر کرسچن سکول‘ سے تعلیم حاصل کی۔
رپورٹس کے مطابق واکر بلانکو اد دنوں وینٹرا میں کام کر رہے ہیں۔ وینٹرا جام نگر گجرات میں واقع جانوروں کی ایک پناہ گاہ ہے جو اننت امبانی کے زیرِ ملکیت ہے۔
واکر بلانکو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جانوروں سے بڑا شغف رکھتے ہیں۔
وہ اکثر مختلف جانوروں کی تصاویر سوشل میڈئیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں اور جنگلی حیات کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
واکر کو سفر کرنے کا بھی شوق ہے۔ ان کی انسٹاگرام پوسٹس میں سکوبا ڈائیونگ، ٹریکنگ اور مختلف مقامات کے سفر کی تصاویر شامل ہیں۔
ان کے فیس بک اکاؤنٹ کے مطابق وہ 2017 میں سلویہ گوسو کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے تھے، تاہم ان کی تعلق کی مدت یا علیحدگی کی تفصیلات پبلک نہیں ہیں۔
واکر کے 23 ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں، ان میں سہانا خان، نوا نویل نندا اور ڈائریکٹر ایٹلی بھی شامل ہیں۔

شیئر: