Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئرپورٹس پر آنے والے مسافروں کی تعداد مں ریکارڈ اضافہ

 ایئر کارگو میں 52 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے کہا ہے کہ 2024 میں جنوری سے ستمبر تک کے دوران مملکت آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 اتھارٹی کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر رپورٹ میں کہا گیا کہ 9 ماہ کے دوران مسافروں کی تعداد 94 ملین تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے  پروازوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10 فیصد جبکہ ایئر کارگو میں 52 فیصد کا اضافہ ہوا  جبکہ پروازوں کی تعداد 6 لاکھ 71 ہزار تک پہنچ گئی۔
 رپورٹ کے مطابق دمام ایئرپورٹ پر ستمبر میں مسافروں کی تعداد میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 35.6 ملین مسافروں اور 216 ہزار پروازوں کے ساتھ سرفہرست ہے جہاں مسافروں کی تعداد میں 13 فیصد اور پروازوں کی تعدا د میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسرے نمبر پر ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رہا جہاں 27.6 ملین مسافر اور 202.4 ہزار پروازیں رہیں۔
 تیسرے نمبر پر دمام کا شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رہا جہاں 95 لاکھ افراد نے سفر کیا اور پروازوں کی تعداد 77 ہزار تک پہنچ گئی۔
چوتھے نمبر پر مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ رہا یہاں مسافروں کی تعداد 80 لاکھ  اور 54 ہزار پروازیں رہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: