Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کا کنگ خالد ایئرپورٹ کارکردگی کے حوالے سے سرفہرست

سول ایوی ایشن نے تمام ایئرپورٹس کی کارکردگی کی ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے (فوٹو سبق)
سعودی عرب  میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ مملکت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایئرپورٹس میں سرفہرست ہے۔
ریاض ایئرپورٹ سالانہ 15 ملین سے زیادہ مسافروں کے ساتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی درجہ بندی میں سرفہرست ہے، جہاں میں سول ایوی ایشن کے معیارات کی 82 فیصد پابندی دیکھنے میں آئی ہے۔
سبق ویب کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی فار سول ایوی ایشن نے اپریل میں مملکت کے تمام ایئرپورٹس کی کارکردگی کی ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق ’کارکردگی اور معیار کے حوالے سے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔‘
انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی دوسری کیٹگری جہاں سالانہ 5 سے 15 ملین مسافر سفر کرتے ہیں اس میں دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 91 فیصد پابندی کی شرح کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 91 فیصد کارکردگی دکھائی۔
 تیسری کیٹگری جہاں سالانہ 2 سے 50 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔ اس میں ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ 100 فیصد کارکردگی سے پہلے اور جیزان کا کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز ایئرپورٹ 100 فیصد کارکردگی کے ساتھ  دوسرے نمبر پر رہا۔ ابہا ایئرپورٹ نے معیار کے حوالے سے جازان کے ایئرپورٹ کو پیچھے رکھا۔
اسی طرح القیصومہ کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ چوتھی کیٹگری میں سرفہرست رہا جہاں مسافروں کی سالانہ تعداد 20 لاکھ سے کم ہے۔ اس ایئرپورٹ نے  100 فیصد پابندی کی شرح حاصل کی۔
 رپورٹ میں پانچویں کیٹگری ڈومیسٹک ایئرپورٹس کے حوالے سے ہے۔ اس میں عرعر ایئرپورٹ  سرفہرست ہے۔
واضح رہے جنرل اتھارٹی فار سول ایوی ایشن کی رپورٹ میں تمام ایئرپورٹس کی کارکردگی کا جائزہ خدمات کے معیار کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جاتا ہے اس حوالے سے گیارہ معیار مقرر ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: