Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جمعرات کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

ایک کلو سونا تین لاکھ ریال سے زیادہ میں فروخت ہوا۔ (فوٹو عاجل)
مملکت میں جمعرات 31 اکتوبر 2024 کو سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی۔
الیوم آن لائن کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ جمعرات کو 335.25 ریال رہے جبکہ 22 قیراط ایک گرم کے نرخ 307.50 ریال ریکارڈ کیے گئے۔
مملکت اور خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کا استعمال ہوتا ہے اس کے فی گرام نرخ 293.50 ریال رہے۔
18 قیراط کے  نرخ 251.50 ریال جبکہ 14 قیراط فی گرام کی قیمت 195.75 ریال تک پہنچ گئی۔
12 قیراط ایک گرام سونا جمعرات کو مملکت میں 167.75 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
سعودی عرب میں ایک اونس سونے  کی قیمت 10430.75 ریال اور ایک کلو سونے کے نرخ 3 لاکھ 35 ہزار 250 ریال رہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: