Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منگل 29 اکتوبر کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 290.72 ریال رہی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 29 اکتوبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا ہے۔
 عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت دو ہزار 754 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
عاجل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 290.72 ریال رہی۔
پیر کو 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ مارکیٹ کے اختتام پر 288.70 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 332.25 ریال، 22 قیراط ایک گرام 304.56 اور 18 قیراط 249.19 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,079.89، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,923.79 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,189.59 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 334,574 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: