سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر دو نومبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ہے۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت دو ہزار 735 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 288.69 ریال رہی۔
جمعے کو مارکیٹ بند ہونے پر سونے کے نرخ 289.77 ریال فی گرام رہے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 329.94 ریال، 22 قیراط ایک گرام 302.44 اور18 قیراط 247.45 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,771.92، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,903.44 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,167.39 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 332,245 ریال میں دستیاب رہا۔