فٹ پاتھ کے مختلف رنگوں کا مطلب کیا ہے؟
’شاہراہوں پر لوگوں کی سہولت کے لیے یکساں کلر کوڈ رائج کئے جا رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی روڈ اتھارٹی نے سڑکوں کے لیے مختلف کلر کوڈز جاری کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شاہراہوں کو نئے کوڈ کے مطابق کلر کیا جائے گا جس سے گاڑیوں کی پارکنگ کی وضاحت ہو سکے گی۔
شاہراہوں پر لوگوں کی سہولت کے لیے یکساں کلر کوڈ رائج کئے جا رہے ہیں۔
روڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’پیلا اور سیاہ‘ رنگ جہاں کیا گیا ہو گا اس کا مطلب ہے کہ یہاں گاڑی کھڑی کرنا قطعی منع ہے۔
نئے کلر کوڈنگ کے مطابق ’سفید اور کالا‘ رنگ روڈ سائیڈ میں پارکنگ کی اجازت کی عکاسی کرے گا جبکہ سرخ رنگ صرف ایمرجنسی کی گاڑیوں کے لیے مخصوص ہو گا۔
پیڈ پارکنگ کی نشاندہی کے لیے وہ فٹ پاتھ جو نیلے اور سیاہ رنگ کے ہوں گے وہاں گاڑی پارک کرنے کا کرایہ مقرر ہے جو فی گھنٹہ کے حساب سے ادا کرنا ہو گا۔
واضح رہے سعودی روڈ اتھارٹی کی جانب سے سڑکوں کے کنارے کیے جانے والے رنگوں کے ذریعے پارکنگ کی سہولت کو متعارف کرانا ہے جس پرعمل کرنا ضروری ہو گا۔