Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین موسمی فلو سے بچنے کےلیے ویکسین لگوائیں ، ادارہ حرمین

ہسپتالوں اور طبی مراکز میں کام کرنے والوں کے لیے بھی فلو ویکسین اہم ہے(فوٹو، ایکس )
ادارہ امورحرمین نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تبدیل ہوتے ہوئے موسم کے تقاضوں کے پیش نذر انفلوئنزا سے بچاو کی ویکسین ضرور لگوا لیں۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ امور حرمین کی جانب سے زائرین کو کہا ہے کہ احتیاط کا تقاضہ ہے کہ موسمی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ رہا جائے تاکہ یکسوئی سے زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزار جاسکے۔
احتیاطی تدابیر کے بارے میں ادارہ کا کہنا ہے کہ ازدحام والے مقامات پر زائرین کو چاہئے کہ وہ ماسک کا لازمی طورپر استعمال کریں تاکہ موسمی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔
واضح رہے سعودی وزارت صحت کی جانب سے بھی موسمی فلو سے محفوظ رہنے کےلیے مفت ویکسین لگانے کے انتظامات تمام ریجنز میں کیے گئے ہیں۔
وزارت نے معمر افراد اور وبائی امراض میں مبتلا لوگوں کو ویکسین لگانے کی خاص تاکید کی ہے انکے علاوہ وہ افراد جو ہسپتالوں یا طبی مراکز میں کام کرتے ہیں انہیں بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ویکسین ضرور لگوائیں۔

شیئر: