Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لی جائے، وزارت صحت کا مشورہ

۔  ویکسین لگنے کے بعد انفلوائنزا کے امکانات انتہائی کم ہوجاتے ہیں (فوٹو: العربیہ)
سعودی وزارت صحت  نے انفلوئنزا کے پھیلاؤ اور اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ویکسین لینے کی ہدایت کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے موسمی انفلوئنزا کی ویکسین لینے سے انفیکشن اور وائرس کے اثرات سے  بچا جاسکتا ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ انفلوئنزا وائرل انفیکشن ہے جو آسانی سے ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔ یہ ہر عمر اور گروپ کے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے موسمی انفلوئنزا کا وائرس سانس لینے یا آلودہ جگہ کو چھونے سے بآسانی  منتقل ہوسکتا ہے اس لیے اس سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ ویکسین لی جائے۔
انفلوئنزا سردی کا موسم شروع ہونے سے قبل پھیلنے لگتا ہے اور اس کا شکار بچے، معمر افراد، خواتین اور مختلف امراض میں مبتلا افراد ہوتے ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے اس کی علامات میں ٹمپریچر کا بڑھنا، سردی لگنا، سر میں درد، خشک کھانسی، تھکاوٹ، گلے میں خراش، پٹھوں میں درد اور ناک کا بہنا شامل ہے۔
صحتی ایپ  پر جاکر اپائنٹمنٹ حاصل کرکے انفلوئنزا ویکسین لی جائے۔  ویکسین لگنے کے بعد انفلوئنزا کے امکانات انتہائی کم ہوجاتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: