Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں گھروں پر انفلوئنزا ویکسین لگوانے کی سہولت، اپائنٹمنٹ کیسے لیں؟

ویکسین لگوانے کے لیے ’سنار‘ ایپ لانچ کی گئی ہے ( فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سہولت کے لیے گھروں پر انفلوئنزا ویکسین لگانے کی مہم کاآغاز کردیا۔
اخبار 24 کے مطابق گھروں پر ویکسین لگوانے کے لیے ’سنار‘ ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے اپائنٹمنٹ بک کر کے یہ سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے’ گھروں پر ویکسین لگانے کی خدمت اس لیے شروع کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ کم سے کم وقت میں اس سے مستفیض ہوسکیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’انفلوئنزا ویکسین حامل خواتین، معمر اور وبائی امراض میں مبتلا افراد کے علاوہ صحت کے شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے ویکسین لگوانا ضروری ہے تاکہ وہ موسمی امراض سے محفوظ رہ سکیں‘۔

شیئر: