Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انہوں نے بہت محنت کی‘، ٹرمپ نے اپنی اہلیہ کو ’فرسٹ لیڈی‘ کہہ کر مخاطب کیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریر کے دوران اپنے بچوں کا ذکر بھی کیا (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ کے صدارتی انتخابات میں اہم ریاستوں میں برتری حاصل کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ’وکٹری سپیچ‘ میں اپنی اہلیہ میلانیا کو ’فرسٹ لیڈی‘ قرار دیا۔
فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے بھی بڑی محنت کی ہے۔‘
ٹرمپ نے اس موقع پر اپنے بچوں کا تذکرہ بھی کیا اور کہا ’بچے سب کے اچھے ہوتے ہیں اور میرے بھی بہت اچھے ہیں۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’میں اپنی خوبصورت اہلیہ فرسٹ لیڈی میلانیا کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘
ان کے اس جملے کے ساتھ ہی لوگوں نے تالیاں بجائیں اور نعرے لگائے جبکہ میلانیا نے ہاتھ اٹھا کر نعروں کا جواب دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ اس کے بعد اپنی اہلیہ کے قریب گئے اور انہیں گلے لگایا۔ 
  ٹرمپ کے ساتھ سٹیج پر ان کی اہلیہ کے علاوہ خاندان کے کئی دوسرے افراد بھی موجود تھے۔
اس طرح نائب صدر جے ڈی وینس اور ہاؤس سپیکر مائیک جانسن بھی موجود تھے۔
 جے ڈی وینس نے اس موقع پر کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

شیئر: