Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاول کے پیسٹ اور پانی سے جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟

چاول میں جلد کی رنگت شفاف کرنے والے مادے پائے جاتے ہیں (فائل فوٹو: پکسا بے)
چاول کے پیسٹ اور پانی کے استعمال کا ٹوٹکا چہرے اور بالوں کی خوبصورتی و نشو و نما کے لیے ایک آزمودہ نسخہ مانا جاتا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق معروف انڈین اداکارہ کُشا کپیلا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ بتا رہی کہ وہ خود کیسے اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے چاول کے پیسٹ اور پانی استعمال کرتی ہیں۔
وہ ویڈیو میں یہ بھی بتاتی ہیں کہ صدیوں سے ایشیائی ممالک میں جلد اور بالوں کی حفاظت کے لیے خواتین ان روایتی طریقوں کو استعمال کرتی رہی ہیں۔
اداکارہ کُشا کپیلا ویڈیو میں اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں کہتی ہیں کہ ’2024 میں میں  نے ایک چیز سیکھی ہے، یہ چاول کھانے کے لیے نہیں ہیں۔ اگر ہم اپنے جنوبی کوریائی بھائیوں اور بہنوں کو دیکھیں تو ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ چاول ہر جگہ استعمال ہوتے ہیں۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’ان کے فیس واش اور ٹونر سے لے کر موئسچرائزر اور سیریم تک، جنوبی کوریا میں چاول کے پانی کو جلد کے لیے ایک قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ جلد کو نرم، ہموار اور ترو تازہ رکھتا ہے۔ اسی طرح، چین میں لوگ اُبلے ہوئے چاول کا پانی اپنے بالوں پر لگاتے ہیں تاکہ ان کے بال تیزی سے اگیں اور مضبوط ہوں۔‘
کُشا ویڈیو میں مزید بتاتی ہیں کہ’اگر مجھے انسٹاگرام پر بیوٹی ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک چیز سیکھنے کو ملی ہے تو وہ یہ ہے کہ چاول کو بھگو کر اس کا پیسٹ بنائیں اور اسے اپنے جسم اور بالوں پر لگائیں، چاہے آپ کو دانے ہوں یا بالوں کے مسائل، یہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔‘

کیا چاول کا استعمال واقعی جلد اور بالوں کے لیے فائدہ مند ہے؟

اگرچہ اس بات کو ثابت کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ چاول واقعی جلد اور بالوں کو صحت مند بناتا ہے۔
تاہم 2023 میں ’انٹرنیشنل جرنل آف مالیکیولر سائنسز‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاول کے بھنے ہوئے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو جلد کو آکسیڈیٹو سٹریس سے بچا سکتی ہیں اور عمر رسیدگی کے آثار کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
اسی طرح سے 2024 میں نیشنل لائبریری آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چاولوں میں اینٹی ایجنگ، اینٹی آکسیڈیشن، موئسچرائزنگ، جلد کی مرمت کرنے اور رنگت کو سفید اور شفاف کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

شیئر: