Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کام کے دباؤ کے باعث صحت کو لاحق خطرات کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟

زیادہ عرصے تک تناؤ صحت کی متعدد پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
دباؤ یا سٹریس معمول کی ایک ایسی کیفیت کا نام ہے جو کسی بھی فرد کو کسی بھی صورت حال کی وجہ سے لاحق ہو سکتی ہے اور اس کی وجہ سے انسان دماغی اور جسمانی ردعمل کا شکار ہو جاتا ہے۔
کام کا دباؤ سب سے عام قسم کا دباؤ ہے جو کام کی زیادتی کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔
کوئی شخص دباؤ کو محسوس کر سکتا ہے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تناؤ کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔
اگرچہ تناؤ ایک عام ردعمل ہے لیکن زیادہ عرصے تک تناؤ صحت کی متعدد پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے۔
آئیے چند ایسے طریقوں کے بارے میں جانتے ہیں جن کے ذریعے آپ کام کا دباؤ کم کر سکتے ہیں۔

1 اپنے تناؤ کو سمجھیں

تناؤ کو کم کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو یہ سمجھنا ہو گا کہ اس کی وجوہات کیا ہیں۔ کام کا تناؤ بعض وجوہات کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔
اس بات کی نشاندہی کرنا کہ آپ کے کام کا کون سا حصہ تناؤ کا باعث بنا رہا ہے، تناؤ کی سطح کو کم کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

2 حدود طے کریں

کام کی زیادتی اہم مسئلہ ہے جس کی وجہ سے کام اور ذاتی زندگی میں توازن برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔
توازن کی کمی آپ کی پیداواری صلاحیت کو بھی کم کر سکتی ہے۔
سٹریس کو کم کرنے کے لیے دیگر سرگرمیوں کے لیے وقت نکالنا ضروری ہے۔

3 وقفے لیں

تناؤ کی ایک وجہ بہترین انداز سے کام کرنا یعنی پرفیکشن ازم کی توقع کرنا ہے۔

دوستوں کے ساتھ گپ شپ دباؤ کو کم کر سکتی ہے (فائل فوٹو: آئی سٹاک)

دن بھر کام کے دوران وقفہ لینے سے آپ خود کو کام کے لیے دوبارہ تیار کر سکتے ہیں۔
ساتھیوں سے گپ شپ میں مشغول ہو کر، ورزش کر کے یا پھر ٹہل کر وقفہ لیا جا سکتا ہے۔

4 خود کو دوبارہ تیار کرنا

بروقت وقفے لینے کے علاوہ ایسی سرگرمیوں کا انتخاب بھی کیا جا سکتا ہے جو آپ کو دوبارہ تازہ دم ہو کر کام کرنے میں مدد دیں۔
گھنٹوں ایک ساتھ ایک ہی جگہ پر بیٹھنے سے آپ تھکاوٹ محسوس کر سکتے ہیں۔
کافی کا وقفہ لینے یا موسیقی سننے کی کوشش کریں اس سے آپ کے کام کا بوجھ کم ہو گا۔

5 غیر صحت مند عادتوں سے چھٹکارا

بہت سے لوگ خود کو کام کے دباؤ سے بچانے کے لیے ایسے طریقوں کا انتخاب کرتے ہیں جو غیر صحت مند عادات ہوتی ہیں۔
سگریٹ نوشی کی عدات ترک کریں۔ یہ عادت آپ کوعارضی طور پر مدد فراہم کر سکتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی آپ کے موڈ کی خرابی کے خطرے کو بڑھا بھی سکتی ہے۔

کام کے دباؤ سے بچنے کے لیے غیر صحت مندانہ عادات سے اجتناب کیا جائے (فائل فوٹو: پکسابے)

6 بات چیت کو فروغ دیں

کسی دوسرے سے بات چیت اور گپ شپ کرنا بھی کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
دوستوں اور ساتھیوں سے کام کے دوران گپ شپ آپ کے کام کے بوجھ کو کم کر دے گی اور یہ ایک آزمایا ہوا نسخہ ہے۔

7 چھٹیاں کرنا

کام میں وقفے کے ساتھ ساتھ کام سے چھٹیاں کام کے دباؤ کو کم کرنے کا زبردست طریقہ ہو سکتا ہے۔
جب آپ کام کر کے سخت بور ہو جائیں اور یا اپنی معمول کی سرگرمیوں سے تنگ آ جائیں تو آپ کو چھٹیاں ضرور کرنی چاہیے۔ یہ عمل آپ کے کام کے دباؤ کو کم کر سکتا ہے۔

شیئر: