Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سر راہ شہری کو قتل کرکے فرار ہونے والا پولیس مقابلے میں ہلاک

قاتل نے گرفتاری سے بچنے کےلیے پولیس پرفائرنگ کردی (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
النماص گورنریٹ میں سرراہ ایک شہری پرفائرنگ کرنے والا پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق عسیر ریجن کے علاقے النماص میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک نامعلوم شخص سعودی شہری پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔
جس شخص پر فائرنگ کی گئی تھی وہ موقع پرہی ہلاک ہو گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرنے کےلیے پولیس ٹیم نے اس کا تعاقب کیا مگر اس نے گرفتاری دینے کے بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے وہ شخص ہلاک ہ گیا ۔

شیئر: