Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری کے ہم وطن قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد

مصری کو گرفتار کرکے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مصری کے ہم وطن قاتل کی سزائے موت پر ریاض ریجن میں عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا گیا ہے کہ ریاض میں مقیم مصری باشندے ناصر علی کا اپنے ہم وطن بکرعید عبدالسمیع سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا۔
دونوں میں جھگڑا اتنا بڑھا کہ غصے میں آکر ناصر علی نے اپنے دوست کو تیز دھار آلے سے حملہ کیا جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔
واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لے کر مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی جسے جلد ہی گرفتار کرکے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اقبال جرم کرلیا۔ بعدازاں تحقیقاتی ٹیم نے اس کا چالان کرمنل کورٹ میں جمع کرا دیا جہاں سے تمام شواہد اور اقبال جرم کے بعد عدالت نے سزائے موت کا حکم دے دیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر بدھ کے روز ریاض میں عمل درآمد کردیا گیا۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: