Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا

’مدینہ منورہ ریجن کے شہروں الحناکیہ، المہد اور وادی الفرع میں تیز ہوا چلے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج ہفتے کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، حائل، عسیر، جازان، مشرقی اور شمالی ریجنوں میں ہلکی بارش، گرد اور تیز ہوا چلے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ  ریجن کے شہروں طائف، اضم، میسان، بنی یزید اور العرضیات میں ہلکی بارش ہوگی جبکہ الخرمہ، المویہ، رنیہ اور تربہ میں گرد رہے گی‘۔
’مدینہ منورہ ریجن کے شہروں الحناکیہ، المہد اور وادی الفرع میں تیز ہوا چلے گی جبکہ مطلع غبار آلود ہوگا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’حائل اور شمالی حدود ریجنوں کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش ہوگی تاہم تیز ہوا کے باعث حد نگاہ قدرے متاثر رہے گی‘۔
’الباحہ، جازان اور عسیر ریجنوں کے متعدد شہروں میں بھی ملتی جلتی صورتحال ہوگی جہاں بعض شہرو ں ہلکی بارش ہوگی جبکہ بعض میں تیز ہوا چلے گی‘۔
مشرقی ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’الاحسا، بقیق، الخبر، دمام اور القطیف میں گردرہے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
 

شیئر: