سعودی وزارت سیاحت نے سارہ نامی روبوٹ ٹورسٹ گائیڈ کا تجرباتی اجرا کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سارہ کا اجرا لندن میں عالمی ٹورسٹ ایگزیبشن کے موقع پر ہوا ہے۔
مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والی سارہ سعودی عرب میں مختلف سیاحتی مقامات اور ان کے متعلق معلومات پوچھی جا سکتی ہیں۔
سارہ انتہائی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جو مختلف سوالات کے جوابات بھی دے سکتی ہے۔
سارہ کو سعودی خاتون کی صورت میں پیش کیا گیا ہے جو وطن سے نہ صرف محبت کرتی ہے بلکہ مہم جو اور سفر و سیاحت کا شوق رکھتی ہے اور اسے سیاحوں کی تمام ضرورتوں کا ادراک ہے۔