Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے فلسطینی وزیراعظم کی ملاقات، سربراہ اجلاس پر گفتگو

ملاقات اسلامی سربراہ اجلاس کی تیاری کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فلسطینی وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد مصطفی نے اتوار کو ریاض میں ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ سے فلسطینی وزیراعظم کی یہ ملاقات اسلامی سربراہ اجلاس کی تیاری کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ 
ملاقات کے دوران سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کے موضوعات، غزہ پٹی کی تازہ ترین صورتحال، پیشرفت اور اس سلسلے میں کی  جانے والی کوششووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے موقع پر  وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: