کویتی ولی عہد اور اماراتی نائب صدر ریاض پہنچ گئے
’دونوں رہنما ریاض میں منعقد ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح اور امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید آل نہیان ریاض پہنچ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں رہنما دار الحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ میں ان کا استقبال نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے کیا ہے۔
کویتی ولی عہد کے استقبال کرنے والوں میں کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد اور ریاض میں کویتی سفیر شیخ صباح ناصر صباح الأحمد نے جبکہ اماراتی ولی عہد کا استقبال کرنے والوں میں امارات میں سعودی سفیر سلطان اللویحان اور ریاض میں اماراتی سفیر شیخ نہیان بن سیف نے کیا ہے۔