Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدرتی خوبصورتی سے بھرا الباحہ کا ’الحسام پارک‘

الحسام پارک ایک جمالیاتی شاہکار ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شہر الباحہ کے الحسام پارک میں ہزاروں سیاح اور قرب و جوار سے پیدل سفر کرکے آنے والوں کی آمد ہے۔
الباحہ کا علاقہ خطے میں اپنے معتدل موسم کے حوالے سے معروف ہے۔

یہاں کا الحسام پارک قدرتی خوبصورتی اور سبز زار علاقے کی خصوصیت کا حامل  ہے جس نے یہاں آنے والے وزیٹرز اور اطراف کے لوگوں کو اپنی جانب کھینچ رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے دن بدن یہاں لوگوں کی آمد بڑھ رہی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الباحہ ریجن کے سیکریٹری ڈاکٹر علی بن محمد السواط نے کہا کہ الحسام پارک 6720 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں بیٹھنے کے لیے 51 جگہیں ہیں جبکہ 13 چھتریاں اور 485 درخت بھی ہیں۔

ڈاکٹر علی نے کہا کہ یہاں 640 میٹر طویل واکنگ ٹریک بھی ہے اس کے علاوہ بچوں کے کھیلوں کے لیے 4 حصے ہیں جبکہ 4150 ہزار مربع میٹر رقبے کی جگہیں سبزہ زار پر مشتمل ہیں۔

ڈاکٹر السواط کا کہنا تھا کہ الحسام پارک میں فٹ بال کے 2 گراؤنڈ بھی ہیں۔ پہلا 1600 مربع میٹر کے رقبے کا ہے جبکہ دوسرا 520 میٹر رقبے کا ہے۔ اس کے علاوہ پارک میں مردوں اور عورتوں کے لیے نماز کی الگ الگ جگہیں بھی مختص ہیں۔

ڈاکٹر علی نے مزید بتایا کہ الحسام پارک میں گاڑیاں پارک کرنے کے لیے 65 جگہیں ہیں جہاں آسانی سے کار پارک کی جا سکتی ہے۔

ادھر الباحہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ الحسام پارک ایک جمالیاتی شاہکار ہے اور یہ علاقے کا سب سے اچھا سیاحتی مقام بھی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے اس حوالے سے پارک کی نہایت خوبصورت تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: