قاتل کی کم سن بچیوں کو دیکھ کر ورثاء نے معاف کردیا
لوگوں کا کہنا ہے کہ ورثا نے عفو و درگزر کی عظیم مثال قائم کی(فوٹو، ایکس )
مقتول کے ورثاء نے قاتل کی کم سن بچیوں سے متاثر ہو کر سزائے موت پرعمل درآمد سے قبل قاتل کو معاف کردیا۔ ورثاء کا کہنا تھا کہ رب تعالی کی رضا کے لیے معاف کیا۔
سبق نیوز کے مطابق مقتول کے چچا زاد نے بتایا کہ تمام اہل خانہ نے متفقہ طورپر اللہ کی رضا کے لیے قاتل کو معاف کردیا۔
مقتول کے ورثاء جن میں اس کے دونوں بیٹے ، والدہ اور بہنیں شامل تھیں نے مقتول کی کم سن بچیوں کی تصویر دیکھی جس سے متاثر ہو کر انہوں نے فیصلہ کیا کہ قاتل کو معاف کردیا جائے تاکہ بچیوں کے سر پر انکے والد کا سایہ قائم رہے۔
معافی کے واقع پر لوگوں نے مقتول کے ورثاء کے اس فیصلے کو سراہا اور ان کے حق میں دعا کی ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ورثاء نے عفو و درگزر کی عظیم مثال قائم کی ہے۔