لندن .....برطانیہ میں ہرچھٹا شخص قرضوں کی وجہ سے پریشان ہے۔ ملک بھر میں 26ہزار سے زائد افراد کا سروے کیا گیا جن میں سے 15.4فیصد لوگوں کا کہناتھا کہ وہ قرضے کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور اپنے یوٹیلٹی بلز بھی جمع نہیں کروا پاتے۔ حکومت کی قائم کردہ منی ایڈوائس سروس (ایم اے ایس) نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس بات پر نظررکھیں کہ انکے قرضے کیوں اتنے زیادہ بڑھ رہے ہیں۔ تحقیقا ت کے نتیجے میں ظاہر ہوا کہ 10فیصد آبادی انتہائی خاموشی سے روپے پیسے کی کمی کے مسئلے سے دوچار ہے جبکہ نوجوان اپنے گھروںکو کرائے پر اٹھا رہے ہیں۔ بڑے خاندان اور اکیلی خواتین زیادہ مسائل سے دوچار ہیں۔ مسائل کی وجہ سے ان کی زندگیاں متاثر ہورہی ہیں۔تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔ کئی لوگوں کے وزن کم ہوگئے یا وہ تھکاوٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔