Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں جاری رماح النصر 24 مشقیں ختم

مشق کا مقصد فضائیہ کی جنگی تیاری کی سطح کو بڑھانا ہے۔ (فوٹو وزارت دفاع)
سعودی فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل پائلٹ طلال الغامدی کی موجودگی میں مشرقی ریجن میں ایئر وار فیئر سینٹر میں جاری’رماح النصر  24 -2 مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔
عاجل نیوز کے مطابق مشق کے آخری دن فضائیہ کے یونٹوں نے مختلف خطرات کے خلاف دفاعی اور جارحانہ مشن انجام دیے۔


آخری دن یونٹس نے دفاعی اور جارحانہ مشن انجام دیے۔ (فوٹو وزارت دفاع)

پاک فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر نے مشق کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی مسلح افواج کے اعلی مقاصد کی تکمیل کے لیے تربیت جاری رکھیں۔ انہوں نے مشقوں میں  ان کی کاوشوں اور پیشہ ورانہ کام کو  سراہا۔
اس مشق کا مقصد فضائیہ کی جنگی تیاری کی سطح کو بڑھانا ہے۔ یہ مشق مختلف خطرات سے نمٹنے  اور افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے دائرے میں آتی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: