سعودی عرب اور پاکستان سمیت نو ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں ’رماح النصر 2024 ‘
سعودی عرب اور پاکستان سمیت نو ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں ’رماح النصر 2024 ‘
ہفتہ 3 فروری 2024 21:29
مشترکہ فوجی مشقیں 18 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی (فوٹو: ایکس وزارت دفاع)
سعودی عرب،پاکستان اور دیگر 9 بردار اور دوست ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں ’رماح النصر 2024 ‘ مشرقی ریجن فلائی وار سینٹرمیں ہورہی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق مشترکہ فوجی مشقیں 18 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی۔
عسکری مشقوں میں مملکت کی مسلح افواج ، وزارت نیشنل گارڈ اور ریاستی سیکیورٹی فورسز کے دستے شریک ہیں۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے ’مشقوں کا مقصد باہمی عسکری تعلقات کو فروغ دینا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کے علاوہ مشترکہ مشقوں کی اہلیت کی بھی جانچ کی جائے گی۔‘
واضح رہے مشترکہ عسکری مشقوں سے عسکری امور کے تجربات کا تبادلہ بھی کیا جاتا ہے جبکہ باہمی تعارف اور تعلقات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔