مملکت میں اتوار کو سونے کے نرخوں میں استحکام
اتوار 17 نومبر 2024 17:46
22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 283.29 ریال رہی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 17 نومبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھا گیا۔
تواصل نیوز کے مطابق 24 قیراط ایک گرام کے نرخ 309.05 ریال رہے جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 283.29 ریال تک آگئے۔
خلیج و عرب ممالک میں 21 قیراط کا سونا سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے اس کے فی گرام نرخ 270.42 ریال تک رہے۔
18 قیراط ایک گرام کی قیمت 231.78 ریال اور 14 قیراط فی گرام کے نرخ 180.28 ریال رہے۔
مملکت میں ایک اونس سونے کے نرخ اتوار کو 9616.13 ریال جبکہ ایک کلو سونا 3 لاکھ 9 ہزار ریال میں فروخت ہورہا تھا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں