Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سنیچر کو سونے کے نرخ اب تک کی بلند سطح پر

 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 276.66 ریال رہی۔ (فائل فوٹو: الیوم)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر21 ستمبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخ اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
 جبکہ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت اضافے کے بعد دو ہزار 600 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 276.66 ریال رہی۔
جمعے کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 272.96 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 316.18 ریال، 22 قیراط ایک گرام 289.93 اور18 قیراط 237.13 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,655.51، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,782.38 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,035.32 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 318,392 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: