مملکت میں بدھ کو سونے کے نرخوں میں استحکام
ایک کلو سونے کی قیمت 3 لاکھ سے زائد رہی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں بدھ 13 نومبر 2024 کو سونے کے نرخوں میں استحکام رہا۔
تواصل نیوز کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 315.01 ریال رہے۔
22 قیراط کے نرخ 288.79 ریال، 21 قیراط فی گرام کے نرخ 275.67 ریال تک محدود رہے۔
18 قیراط ایک گرام کی قیمت 236.29 ریال جبکہ 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 183.78 ریال تک آگئے۔
مملکت میں ایک اونس سونے کے نرخ بدھ کو 9802.80 ریال رہے جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار ریال رہی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں