’لندن ہائی کورٹ نے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا‘
اتوار 17 نومبر 2024 20:26
پاکستان کی مقامی میڈیا کی کی رپورٹس کے مطابق لندن ہائی کورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا ہے۔
اتوار کی رات کو پاکستانی میڈیا میں رپورٹ ہوا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو لندن ہائی کورٹ نے دیوالیہ قرار دے دیا۔
ابھی تک حسن نواز یا مسلم لیگ ن کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت یا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی عدالت نے حسن نواز کو برطانوی حکومت کے ٹیکس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قراردیا ہے۔
ہائی کورٹ کے مطابق حسن نواز کو کیس نمبر 694 کے کیس میں دیوالیہ قراردیا گیا ہے۔
حسن نواز سے متعلق کیس 25اگست 2023 کو فائل کیا گیا تھا۔
یوکے گیزٹ میں شائع ہونے والے بینکرپسی آرڈ کے مطابق مذکورہ کیس 25 اگست 2023 لو عدالت میں فائل کیا گیا تھا۔
اور دیوالیہ قرار دینے کا حکم 29 اپریل 2024 کو جاری کیا گیا۔