مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے اتوار کو ریاض میں ان کے دفتر میں چین کے سفیر ژانگ ہوا نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے اس موقع پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال بن عبداللہ العتیبی، وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ھشام بن عبدالعزیز بن سیف اور وزارت دفاع میں انڈر سیکریٹری برائے اسلحہ خریداری ابراھیم بن احمد السوید بھی موجود تھے۔
چین کی جانب سے ملاقات میں مملکت میں چینی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل ژوجیا اور سفارتخانے کے متعدد عہدیدار بھی شریک تھے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں