Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی قطر میں ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے تیاریاں

کوالیفائنگ راؤنڈ میں سات ممالک کے حصہ لینے سے یہ مرحلہ دلچسپ ہوگا۔ فوٹو عرب نیوز
انڈیا اور سری لنکا میں ہونے والے 2026 کے آئی سی سی مینز ٹی 20  کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفیکیشن راؤنڈ زوروں پر ہے۔
عرب نیوز کے مطابق قطر کے شہر دوحہ میں ایشیا سب ریجنل کوالیفائر گروپ بی کے لیے 19 سے 28 نومبر تک کوالیفیکیشن راؤنڈ کا مرحلہ جاری رہے گا۔
کوالیفائنگ مقابلوں میں سعودی عرب کے ساتھ بحرین، بھوٹان، کمبوڈیا، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات میزبان قطر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، سات ممالک کے حصہ لینے سے یہ مرحلہ انتہائی دلچسپ ہوگا۔
ان ممالک کی ٹیمیں اگست 2025 میں ملائیشیا میں منعقد ہونے والے ایشیا-ایسٹ ایشیا-پیسفک ریجنل میں آخری دو پوزیشنز کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں۔
ایشیا گروپ A کوالیفائر میں کامیابی کے ساتھ ملائیشیا اور کویت کی ٹیمیں ابھر کر سامنے آئی ہیں جبکہ ساموا اور جاپان نے بالترتیب ایسٹ ایشیا پیسیفک A اور ایسٹ ایشیا پیسیفک B کوالیفائر میں کامیابی حاصل کی ہے۔

2026 کا آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ انڈیا اور سری لنکا میں ہوگا۔ فوٹو عرب نیوز

نیپال، عمان اور پاپوا نیوگنی کی ٹیمیں ویسٹ انڈیز میں 2024 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کی وجہ سے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔
ان آخری دو مقامات کے لیے مقابلہ کرنے والی سات ٹیمیں راؤنڈ رابن لیگ میں کھیلیں گی جس میں سرفہرست دو ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کر جائیں گی۔
سعودی عرب کی ٹیم نے بینکاک میں کھیلے گئے چیلنجر کپ میں بھوٹان، تھائی لینڈ، جاپان اور کمبوڈیا کے ساتھ مقابلہ کر کے تھائی لینڈ میں شاندار ریکارڈ قائم کیا تھا۔

شیئر: