Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی عمرہ زائرین سے گداگری نہ کرنے کا اقرار نامہ

’گداگری پر سزا ہوسکتی ہے نیز پاکستان واپسی پر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
پاکستانی حکومت نے سعودی عرب میں گداگری کے انسداد کے لیے عمرہ زائرین پر نئے ضوابط لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے زائرین سے گداگری نہ کرنے کا تحریری اقرار نامہ لینا شروع کردیا ہے۔
تحریری إقرار نامے میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ سعودی عرب میں گداگری پر سزا ہوسکتی ہے نیز پاکستان واپسی پر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
علاوہ ازیں عمرہ ویزے کو استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب میں گداگری کرنے والوں کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکام نے ملتان میں چار ایجنٹ گرفتار کئے ہیں جو لوگوں کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب بھیج کر گداگری کرواتے تھے۔

شیئر: