Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیل میں 7 ہزار میٹر طویل واکنگ ٹریکس کی تعمیر

یہ اقدام واکنگ اور ورزش کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے۔ (فوٹو الشرقیہ میونسپلٹی)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے الجبیل گورنریٹ میں 7 ہزار میٹر سے زیادہ طویل متعدد واکنگ ٹریکس کی تعمیر پر مرحلہ وار عملدرآمد جاری ہے۔
الیوم اخبار کے مطابق مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ یہ اقدام واکنگ، کھیلوں اور ورزش سے دلچسپی رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا جا رہا ہے۔
الجبیل کے میئر انجینیئر بادی القحطانی نے کہا کہ بلدیہ کی جانب سے کنگ فیصل سٹریٹ الغربی پر ایک ماڈل واکنگ ٹریک تعمیرکیا جارہا ہے ۔ جس میں خستہ حال  فٹ پاتھوں کے ساتھ  2680 میٹر طویل  واکنگ ٹریک بنایا جائے گا ۔ٹریک کی تعمیر کا 38 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ  میونسپلٹی طیبہ محلے میں 700 میٹر طویل واکنگ ٹریک کی بحالی پر کام جاری  ہے۔ شاہ خالد پرائمری سکول فار بوائز سے متصل 600 میٹر طویل واکنگ ٹریک تکمیل کے قریب ہے۔
دوسری جانب مشرقی ریجن کے میئر نے انڈر سیکریٹریز، مختلف محکموں کے ڈائریکٹرز اور اعلی عہدیداروں کے ساتھ  ورچوئل میٹنگ میں رواں سال کے لیے برسات کے موسم کے حوالے سے تیاری اور بارش کی نکاسی کے مختلف منصوبوں اور شہر کے منظر کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر کام کرنے پر زور دیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: