Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی صابن اور ڈیٹرجنٹ بنانے والا کارخانہ سیل

کارخانے میں معروف برانڈ کے لیبل لگائے جارہے تھے۔ (فوٹو وزارت تجارت)
وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے ایک ریسٹ ہاؤس میں غیرقانونی طور پر قائم کیے جانے والے جعلی صابن اور ڈیٹرجنٹ کے کارخانے کو سِیل کر دیا۔
سبق نیوز کے مطابق عرب ملک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی نے مفرور خادماؤں کو فارم ہاؤس میں نہ صرف پناہ دی ہوئی تھی بلکہ وہ ان سے جعلی مصنوعات تیار اور انہیں پیک کرنے کا کام بھی دیتا تھا۔

کارخانہ میں مفرور خادمائیں کام کررہی تھیں۔ (فوٹو سبق)

فارم ہاؤس میں موجود مفرور خادماؤں کے ذمہ تھا کہ وہ جعلی ڈیٹرجنٹ اور صفائی کے دیگر محلول کو بوتلوں میں بھرنے کے بعد انہیں خشک کر کے ان پر معروف برانڈ کے لیبل لگاتی تھیں۔
مفرور خادمائیں جعلی اشیا کی تیاری میں ملزم کے ساتھ کام کرتی تھیں جس پر انہیں بھی حراست میں لے کر متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا ہے جہاں تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ فارم ہاؤس میں جعلی کارخانہ قائم کرنے والے غیر ملکی کے خلاف بھی جعل سازی اور غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو قیام و روزگار فراہم کرنے کے الزام میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے جبکہ کارخانے سے ضبط کیے جانے والی اشیا کو بلدیہ کے حوالے کر دیا گیا تاکہ انہیں تلف کیا جائے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: