ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید میں تاخیر پر سو ریال جرمانہ
جمعرات 21 نومبر 2024 15:51
’ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے 60 دن کی مہلت دی جاتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی مدت ختم ہونے سے پہلے تجدید کا اہتمام کرنا ضروری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ختم شدہ ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلانا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے 60 دن کی مہلت دی جاتی ہے‘۔
’60 دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد ہر سال یا اس میں سے کچھ حصے پر سو ریال جرمانہ ہوگا‘۔
واضح رہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے محکمے کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں،’یہ کام ابشر کے ذریعہ گھر بیٹھے آن لائن ہوسکتا ہے۔