Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوا اور دھند

’بحیرہ احمر کے ساحلی اور خاص طور پر مغربی علاقے تیز ہوا سے زیادہ متاثر ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو جازان، عسیر اور الباحہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور تبوک میں تیز ہوا چلے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر کے ساحلی اور خاص طور پر مغربی علاقے تیز ہوا سے زیادہ متاثر ہوں گے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں طائف، الہدا، الشفا، اضم اور میسان میں شدید دھند ہوگی جس کے باعث حد نگاہ محدود رہے گی‘۔
’جازان ریجن کے الدرب، بیش، الحرث اور العارضہ کے علاوہ دیگر شہروں میں ہلکی بارش ہوگی‘۔
’مشرقی ریجن کے شہروں الخفجی، النعیریہ اور قریہ العلیا میں شدید دھند ہوگا جس سے حد نگاہ انتہائی محدود ہوگی‘۔
’اس سے ملتی جلتی کیفیت القریات، طبرجل، ابہا، خمیس مشیط، النماص، المجمعہ اور رماح میں ہوگی ‘۔

شیئر: