Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے نے جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے والد کی جان بچالی

والد نے پوری زندگی ہمارے لیے محنت مشقت کی ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض ریجن کی گورنریٹ القویعیہ میں بیٹے نے ایک مثال قائم کردی۔ اپنے جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے والد کی جان بچالی۔
سبق ویب کے مطابق سعودی شہری مبارک بن ظافر الجروی القحطانی نے اپنے والد ظافر بن راجح الجروی القحطانی کو جگر کا 57 فیصد حصہ عطیہ کرکے مشکل صورتحال سے نکالا۔ 
آپریشن کی کامیابی کے بعد مبارک بن ظافر نے کہا جگر کا عطیہ دینے کا فیصلہ میں نے اس لیے کیا کہ والد نے اپنی پوری زندگی ہمارے لیے وقف ک دی اب ہم بھی اس کے لیے کچھ کریں۔
 ریاض کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ٹیسٹ ہوئے جن میں کامیابی کے بعد ڈاکٹروں نے آپریشن کا فیصلہ کیا۔
مبارک بن ظافر کا کہنا تھا  اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے والد کی اس طرح خدمت کا موقع  دیا۔
ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میری اور والد کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔ علاقے کے عمائدین نے بھی مشکل گھڑی میں ساتھ دیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: