Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے جگر کا ٹکڑا عطیہ کر کے چچا کی جان بچا لی

انور حمدان القعیقعی الرویلی کے چچا کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے ( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے عرعر شہر میں مقیم سعودی نوجوان نے چچا کو اپنے جگر کا ٹکرا عطیہ کر کے جان بچا لی۔  
سبق نیوز کے مطابق عرعر شہر میں مقیم سعودی نوجوان انور حمدان القعیقعی الرویلی نے بتایا کہ ان کے چچا کافی عرصے سے جگر کے مرض میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے انہیں بے حد تکلیف تھی۔
چچا کو تکلیف میں دیکھ کر نوجوان نے جگر کا عطیہ دینے کا فیصلہ کیا۔ بعدازاں ہسپتال میں تمام ٹیسٹ وغیرہ کیے گئے جو مثبت آنے پر آپریشن کی تاریخ طے کر دی گئی۔
عطیہ کرنے والے نوجوان  کا کہنا تھا کہ ’مطمئن ہوں کہ چچا کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے میں نے اپنا حصہ شامل کیا، میری دعا ہے  چچا جلد مکمل طور پرصحتیاب ہو جائیں اور اس مرض کی تکلیف سے انہیں نجات ملے۔‘

شیئر: